Tuesday, November 3, 2015

الیسٹر کک ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے انگلش کپتان

الیسٹر کک ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے انگلش کپتان


الیسٹر کک رواں سال 2015 میں اب تک 1294 رنز بنا  چکے ہیں۔اس سے پہلے گراہم گوچ 1990 میں 1264  رنز بنا چکے ہیں۔بطور کپتان ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ گریم سمتھ کا ہے ۔گریم سمتھ2008 میں 1656 رنز بنا چکے ہیں۔اب تک کک تین بار ایک سال میں 1200 سے
زیادہ رنز بنا چکے ہیں۔کک نے یہ کارنامہ 2010،2012، اور 2015 میں انجام دیا ہے۔کک کے علاوہ دو اور بلے باز یہ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ آسٹریلیا
 بلے باز میتھیو ہیڈن،  اور رکی پونٹنگ    نے تین بار ایک سال میں 1200 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
الیسٹر کک 25 دسمبر 1984 کو پیدا ہوئے۔کک نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز انگلش کاؤنٹی اسیسکس  کی جانب سے ناٹنگھم شائر  کے خلاف چیمسفورڈ کے مقام پر کیا۔کک نے دوسری اننگز میں 69 رنز سکور کئے۔کک نے فرسٹ کلاس میں پہلی سنچری 19 مئی 2004 کو لیسٹر شائر کے خلاف سکور کی۔
کک نے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز یکم مارچ 2006 کو ناگپور کے مقام پر انڈیا کے خلاف کیا۔اس وقت کک کی عمر صرف 21 سال تھی۔کک نے پہلی اننگز میں 60 رنز سکور کئے۔اپنے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کک نے پہلی سنچری سکور کی۔کک نے اپنے 17 ٹیسٹ میچوں میں 6 سنچریاں سکور کی۔
مارچ 2008 سے فروری 2009 تک 26 اننگز میں کک کوئی سنچری سکور نہ کر سکا۔
جنوری 2010 میں کک کو بنگلہ دیش کے خلاف انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔
2011 میں آسٹریلیا   کے خلاف ایشز  سیریز میں کک اپنی بہترین فارم میں تھے۔ کک نے سات اننگز میں 766 رنز بنائے اور والی ہیمنڈ کے  905 رنز   کے بعد یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔
ایلسٹر کک نے 121 ٹیسٹ کی 216 اننگز میں 9668 رنز بنائےہیں کک کی اوسط ٹیسٹ میں 39۔47 ہے کک نے 28 سنچریاں اور 45 نصف سنچریاں سکور کی ہے۔کک نے دو ڈبل سنچریاں اور سات بار 150 رنز سے زیادہ سکور کیا۔کک نے 92 ایک روزہ میچ میں 3204 رنز بنائے  کک کی اوسط ایک روزہ میچوں میں 4۔36 ہے۔ کک کا ٹیسٹ میں زیادہ سے زیادہ سکور 294 اور ایک روزہ میچ میں 137 ہے۔ کک نے ایک روزہ میچوں میں پانچ سنچریاں اور 19 نصف سنچریاں سکور کی ہیں ۔کک نے ایک روزہ میچوں کا آغاز سری لنکا لے خلاف جون 2006 میں کیا۔
فرسٹ کلاس میں 225 میچز کی 400 اننگز میں کک نے 44۔47 کی اوسط سے 17650 رنز سکور کئے ہیں۔کک نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریاں اور 87 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔
کک نے پاکستان کے خلاف 263 رنز کی کھیلی۔یہ انگز ٹیسٹ کرکٹ کی تیسری طویل ترین اننگز ہے۔کک سے لمبی اننگز حنیف محمد اور گیری کرسٹن  نے کھیلی ہیں۔کک نے 263 رنز کی اننگز میں  528 گیندوں کا سامنا کیا اور 836 منٹ تک کیریز پر رہے۔
کک نے پاکستان،انڈیا ،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ سنچری سکور کی۔کک ٹنڈلکر کے بعد 5000 رنز سکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔برصغیر میں کک کی اوسظ 55 سے زائد ہے۔

No comments:

Post a Comment