ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کی 8
وکٹوں سے جیت
سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز دوسرا ون ڈے کولمبو 4 نومبر 2015
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ونڈے میں 8 وکٹوں سے ہرا
دیا۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں یہ سری لنکا کی دوسری جیت ہے اور یوں سری
لنکا 0-2 کی برتری حاصل کر کے سیریز جیت چکا
ہے ۔
ویسٹ اندیز نے پہلے
کھیلتے ہوئے 4۔37 اوورز میں 214 رنز بنائے
۔سری لنکا کو 38 اوورز میں 225 رنز کا ٹارگٹ ملا
جو سری لنکا کی ٹیم نے 2۔36 اوورز میں پورا کر لیا۔سری لنکا کی اننگز کی
خاص بات کوسل پریرا کے 99 رنز تھے۔تھیریمانے 81 رنز بنا کر ناٹ اؤٹ رہے۔کوسل پریرا
کو پلیئر آف میچ کا ایوارڈ ملا۔ویسٹ انڈیز آج تک سری لنکا میں نہ ونڈے سیریز اور
نہ ٹیسٹ سیریز جیت سکا ہے۔
سیریز کا تیسرا میچ 7 نومبر کو پالیکیلے سٹیڈیم کینڈی میں کھیلا جائے گا۔
سیریز کا تیسرا میچ 7 نومبر کو پالیکیلے سٹیڈیم کینڈی میں کھیلا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment