شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان کی 127 رنز سے جیت
پاکستان نے انگلینڈ کو شارجہ ٹیسٹ میں 127 رنز سے ہرا کر
سیریز 0-2 سے جیت لی اور پاکستان کرکٹ ٹیم اب ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر
آ گئی ہے۔
آج جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کو 8 وکٹ درکار تھےاور
انگلینڈ کو 243 رنز میچ جیتنے کے لئے چاہیے تھے۔انگلینڈ نے کل کے سکور 2/41 سے اپنے کھیل کا آغاز
کیا۔جلد ہی بازی پاکستان کے حق میں پلٹنا شروع ہو گئی۔صرف 18 رنز کے اضافہ سے
انگلینڈ کی چار وکٹ مزید گر گئے 59 کو سکور پر انگلینڈ کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے
تھے۔جورؤٹ 6،ٹیلر 2،بیئر سٹو اورپٹیل بغیر
کوئی رنز بنائے پولین لوٹ چکے تھے۔عادل راشد اور کک نے کچھ مزاحمت کی۔108 کے سکور
پر عادل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کرس براڈ اورکک نے 8ویں وکٹ کے لئے مزید 30 رنز
کا اضافہ کیا۔براڈ بھی 20 رنز بنا کریاسر شاہ کا شکار بنے۔150 کے سکور پر کپتان کک بھی 63 رنز کی باری کھیلنے
کے بعد شعیب ملک کی ٹیسٹ کرکٹ میں آخری اور اس اننگز میں تیسری وکٹ بنے۔159 کے
سکور پر آخری وکٹ گری ،سٹوکس 12 گیندوں پر 12 رنز بنا کر یاسر شاہ کا چوتھا شکار
بنے۔
پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3۔17 اوور میں 44 رنز دیکر
4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔شعیب ملک نے 15 اوورز میں 26 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔شعیب
ملک نے اس ٹیسٹ میں کل سات وکٹیں لی اور یوں وہ آخری ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے
سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر بن گئے۔ذوالفقار بابر نے 18 اورز میں 31 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ
کئے،راحت علی کو ایک وکٹ ملی۔وہاب
ریاض کو ئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
پاکستانی بلے باز محمد حفیط کو انکی شاندار سنچری کی بنیاد
پر پلیر آف میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔
یاسر شاہ کو شاندار بالنگ کی بنا پر سیریز کا بہترین کھلاڑی
قرار دیا گیا۔یاسر شاہ نے دو ٹیسٹ میں 15 وکٹ حاصل کئے۔یاسر شاہ آخری 6 ٹیسٹ میں46 وکٹ لے چکے ہیں اب انکی کل
وکٹوں کی تعداد 76 ہو گئی ہے اور یاسر
شاہ نے اب تک 12 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔اب اگر
یاسر شاہ آنے والے تین ٹیسٹ میں 24 وکٹ لے
لیتے ہیں تو وہ سب سے کم ٹیسٹ کھیل کر سو وکٹ مکمل کر لیں گے۔
No comments:
Post a Comment