سٹیون سمتھ۔
تعارف:
سٹیون سمتھ 2 جون
1989 کو آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز
میں پیدا ہوئے۔
ٹیسٹ ریکارڈ:
سٹیون سمتھ نے اب
تک آسٹریلیا کی جانب سے 33 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔63 اننگز میں سمتھ نے 27۔56 کی اوسط سے
3095 رنز بنائے ہیں۔سمتھ ان 63 اننگز میں 8 بار ناٹ آوٹ رہے۔سمتھ نے 11 سنچریاں
اور 12 نصف سنچریاں ٹیسٹ کرکٹ میں سکور کی ہیں۔سمتھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 215 ہے
پہلا ٹیسٹ:
سمتھ نے اپنا پہلا ٹیسٹ لارڈز میں پاکستان کے خلاف کھیلا۔ 13 جولائی 2010 کو
یہ پہلا ٹیسٹ شروع ہوا۔سمتھ نے پہلی اننگز
میں سات گیندیں کھیل کر ایک رنز بنایا اور دانش کنیریا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو
ہوئے۔دوسری اننگز میں سمتھ 17 بالز کھیل سکے اور 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اس
بار بھی وہ دانش کنیریا کا نشانہ بنے۔
ایک روزہ میچ ریکارڈ:
سٹیون سمتھ نے 64 ایک روزہ انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں ۔51
اننگز میں سمتھ نے 1726 رنز بنائے ہیں۔سمتھ کی اوسط ایک روزہ میچوں میں 22۔39
ہے۔سمتھ نے 4 سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔سمتھ کا سٹرائیک ریٹ 95۔86 ہے۔سمتھ نے ایک روزہ کیریر کا آغاز
ملبورن کرکٹ گراؤنڈ سے کیا۔پہلے میچ میں سمتھ نے 21 بالز کھیل کر 21 رنز
بنائے۔باؤلنگ میں سمتھ نے 8 اوورز میں 55
رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
فرسٹ کلاس کیرئیر:
سمتھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم کی طرف سے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف
کیا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہونے والے اس میچ میں سمتھ نے پہلی اننگز میں 76
بالز کھیل کر 33 رنز بنائے ۔باؤلنگ میں سمتھ
کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔سمتھ نے 79 فرسٹ کلاس میچز کی 140 اننگز میں 6657
رنز سکور کئے ہیں۔سمتھ کی فرسٹ کلاس میں اوسط 56۔54 ہے اور بہترین سکور 215
ہے۔سمتھ نے فرسٹ کلاس میں 22 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔
ٹی 20 انٹر نیشنل
سمتھ نے 22 ٹی 20
انٹر نیشنل کھیلے ہیں اور 17 اننگز میں
258 رنز سکور کئے ہیں۔سمتھ کی اوسط ٹی 20 میں 84۔19 اور سٹرائیک ریٹ 27۔122 ہے۔
ٹونٹی20:
سمتھ نے 124 ٹی 20 کھیل کر 96۔27 کی اوسط سے 2209 رنز سکور
کئے ہیں سمتھ کا سٹرائیک ریٹ 54۔123 ہے۔
اہم سنگ میل:
سٹیون سمتھ نے پہلی سنچری اوول کے مقام پر 2013 میں انگلینڈ
کے خلاف بنائی۔سمتھ نے انڈیا کے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی چار اننگز میں
سنچریاں سکور کی۔15-2014 سمتھ آسٹریلیا کے 45ویں کپتان نامزد ہوئے۔سمتھ کی عمر اس وقت 25 سال تھی۔سمتھ
عالمی ورلڈ کپ 2015 میں آسٹریلیا کی جانب
سے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز تھے۔آسٹریلیا نے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔
ٹیم:
سمتھ نے مختلف ٹیموں کی جانب سے کرکٹ ٹیم کھیلی ہے۔جن میں
آسٹریلیا،نیو ساؤتھ ویلز،سڈنی سکسرز،وورسٹر شائر،پونے واریرز،راجستھان رائیلز،رائل
چیلینجر بنگلور،نیو ساؤتھ ویلز انڈر 19۔
No comments:
Post a Comment