شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز تین وکٹ کے نقصان پر:
شارجہ ٹیسٹ میں
تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹ کھو کر 146 رنز بنائے تھے۔اس طرح سے
پاکستان کومجموعی طور پر 74 رنز کی برتری حاصل ہے اور اسکی سات وکٹیں باقی
ہیں۔پاکستان نے دوسری اننگز میں بہت اچھا آغاز کیا۔پاکستان نے 100 رنز بنا کسی
نقصان کے پورے کیے۔101 رنز کے سکو پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب اظہر علی 34 رنز
بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔اظہر علی نے 115 گیندوں کا سامنا کیا اور 149 منٹ تک کریز پر
رہے۔105 کے سکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور شعیب ملک بغیر کوئی رن
بنائے اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 146 کے سکور پر پاکستان کو تیسرا
وکٹ کھونا پڑا۔یونس خان 14 رنز بنا کر کرس براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔کھیل
کے اختتام پر پاکستان نے 53 اوور میں 146 رنز بنائے تھے اور اسکے تین کھلاڑی آؤٹ
تھے۔
اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 5۔126 اوورز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہو
گئی۔انگلینڈ کی جانب سے ٹیلر سب سے نمایاں بلے باز رہے انہوں نے 76 رنز
بنائے۔انگلینڈ کے دیگر بلے بازوں میں کک
49، معین علی14، این بیل 40، بیئر سٹوف 43، پٹیل 42،جے روٹ 4 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی طرف سے شعیب ملک سب سے نماٰیاں باؤلر رہے شعیب
ملک نے 33 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کئے،یاسرشاہ
99 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ
کئے۔راحت علی نے دو وکٹ لئے اور ذوالفقار
بابر نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
تین ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل
ہے۔موجودہ ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ ہے اور
یہ شعیب ملک کا بھی آخری ٹیسٹ ہے شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
کردیا ہے۔
No comments:
Post a Comment