Thursday, November 5, 2015

پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر



 پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر


پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی ٹیم کو شارجہ ٹیسٹ میں ہرا کر آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ساؤتھ افریقہ کی ٹیم   3008 پوائنٹ اور 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔پاکستان 106 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے پاکستان  نے 28 تیسٹ میں 2977 پوائنٹ حاصل کئے ہیں۔اسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم  106 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا نے 32 ٹیسٹ کھیل کر  3376 پوائنٹ حاصل کئے ہیں،بھارت کا نمبر 100 کی ریٹینگ کے ساتھ چوتھا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم یہ میچ ہارنے کے بعد چھٹے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی رینکنگ شارجہ ٹیسٹ کے بعد یوں ہے۔

رینکنگ
ٹیم
میچ
پوائنٹ
ریٹنگ
1
ساؤتھ آفریقہ
24
3008
125
2
پاکستان
28
2977
106
3
آسٹریلیا
32
3376
106
4
انڈیا
27
2710
100
5
نیوزی لینڈ
29
2875
99
6
انگلینڈ
40
3940
99
7
سری لنکا
32
2988
93
8
ویسٹ انڈیز
29
2218
76
9
بنگلہ دیش
22
1026
47
10
زمبابوے
10
53
5


پاکستان اس ٹیسٹ سے پہلے چوتھے نمبر پر تھا ۔آسٹریلیا دوسرے نمبر سے تیسرے اور بھارت  پانچویں نمبر سے چوتھے اور انگلینڈ تیسرے  سے چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔پاکستان نے سیریز جیت کر
5 ریٹنگ پوائنٹ حاصل کئے ہیں اور انگلینڈ نے ٹیسٹ ہار کر 3 ریٹنگ پوائنٹ گنوائے ہیں۔اب اگر آسٹریلیا نیوزی لینڈ کو ہرا دے تو پاکستان پھر تیسرے نمبر پر چلا جائے گا۔

پاکستان  2006 کے بعد پہلی بار دوسرے نمبر پر آیا ہے۔


No comments:

Post a Comment