انگلینڈ کو شارجہ ٹیسٹ جیتنے کے لئے 284 رنز کا ٹارگٹ
انگلینڈ کو شارجہ ٹیسٹ جیتنے کے لئے 284 رنز درکار ہیں اور
اسکی8 وکٹ باقی ہیں اور اب تک 41 رنز بنا
پائے ہیں۔شارجہ ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے خاتمے تک انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے ہیں۔کھیل ختم ہونے
پر الیسٹر کک 12 اورجو رؤٹ 1 رنز پر کھیل
رہے تھے۔معین علی 22 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور این بیل چھ گیند کھیل کر بغیر رنز
بنائے شعیب ملک کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس سے پہلے پاکستان
کی پوری ٹیم 355 رنز بنا کر آؤٹ ہو
گئی۔محمد حفیظ نے اپنی اننگز 97 ناٹ آؤٹ
سے شروع کی اور 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔مصباح الحق نے 38 اور اسد شفیق نے 46 رنز بنائے۔سرفراز احمد نے 36 رنز
بنائے۔یاسر شاہ 4،راحت علی 0،وہاب ریاض 21 رنز بنا سکے۔کرس براڈ سب سے کامیاب
باؤلر رہے اور 23 اوورز میں 44 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔اینڈرسن نے 52 رنز
دیکر دو وکٹ حاصل کئے۔ پٹیل،معین علی،اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
محمد حفیظ نے 380
رنز بنا کر پاکستان بیٹنگ میں پہلے نمبر
پر ہیں۔63 کی اوسط سے محمد حفیظ نے اس سیریز میں رن بنائے ہیں۔پروفیسر نے اس
سیریز میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی۔ اسد شفیق نے 326 رنز بنائےاسد
شفیق نے دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی۔
محمد حفیظ 47 ٹیسٹ
کھیل کر 9 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔محمد حفیط نے شارجہ میں ایک سال
میں دو بار 150 سے زائد سکور کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment