Thursday, November 5, 2015

آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ دو وکٹ کے نقصان پر 389 ،عثمان خواجہ کی پہلی سنچری

آسٹریلیا برسبین ٹیسٹ دو وکٹ کے نقصان پر 389 ،عثمان خواجہ کی پہلی سنچری

آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ  پہلاٹیسٹ میچ  برسبین
نومبر 5 ،2015
اسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ  کی پہلی اننگز میں پہلے دن کے خاتمہ تک 389  رنز بنائے تھے اور اسکے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔آج کے کھیل کی خاص بات
اسٹریلیوی بلے باز عثمان خواجہ کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری تھی۔عثمان خواجہ نے  102 رنز بنائے تھے اور کھیل رہے تھے۔آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز بنائے
یہ ڈیوڈ وارنر کی 44 ٹیسٹ کی 82 اننگز میں 13ویں سنچری تھی۔جو برن اور وارنر نے پہلی وکٹ کی شراکت میں  161 رنز کا اضافی کیا۔برنز  کے 71 رنز بنائے۔نیزی لینڈ کی جانب سے ٹم سوتھی اور نیشم نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ٹرنٹ بولٹ نے 19 اوورز میں 90 رنز دئیے اور کوئی کھلاڑی  آؤٹ نہ کر سکے۔کھیل کے خاتمہ پر خواجہ عثمان 102 اور سٹیون سمتھ 41 رنز پر کھیل رہے تھے۔عثمان خواجہ اپنے کیریر کا دسواں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں
آج سٹیون سمتھ نے ٹاس جیتا اور پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔سمتھ کا یہ فیصلہ بڑا کامیاب رہا۔اگر آسٹریلیا یہ ٹیسٹ جیت جاتا ہے تو آئی سی سی کی رینکنگ میں ایک بار پھر وہ دوسرے درجہ پر چلا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment