Friday, November 6, 2015

پاکستان کے بلے بازوں کی کارکردگی پاکستان بمقابلہ انگلینڈ 2015 متحدہ عرب امارات


پاکستان کے بلے بازوں کی کارکردگی

 پاکستان  بمقابلہ انگلینڈ 2015 متحدہ عرب امارات

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کے  پانچ بلے بازوں کی کارکردگی  زبردست رہی۔سوائے شان مسعود کے سب بلے بازوں نے اچھا سکور کیا۔
انگلینڈ اور پاکستان کی سیریز میں کل چھ سنچریاں سکور ہوئی جن میں سے 5 پاکستان کے بلے بازوں نے سکور کی۔حفیظ،مصباح،یونس،شعیب ملک،اسد شفیق سب نے سنچریاں سکور کی۔اس سیریز میں کل 18 نصف سنچریاں سکور ہوئی جن میں سے 9 پاکستان کے بلے بازوں نے کی۔
محمد حفیظ  سب سے کامیاب بلے باز رہے۔حفیظ نے 6 اننگز میں کل 380 رنز سکور کیے ،حفیظ  نے 33۔63 کی اوسط کے حساب سے پاکستانی بلے بازوں میں سب سے اچھی اوسط حاصل کی۔حفیظ نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں سکور کی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق  نے 6 اننگز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 66۔58 کی اوسط سے 352 رنز سکور کئے۔مصباح نے صرف ایک اننگز کے علاوہ سب میںا چھا سکور کیا۔
اسد شفیق کے لئے بھی یہ سیریز بہت اچھی رہی اسد شفیق نے 6 اننگز میں 326 رنز سکور کیے۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسد شفیق کی اوسط 33۔54 رہی۔اسد شفیق نے ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں سکور کی۔
یونس خاں پاکستان کے چوتھے بلے باز تھے جن کی اوسط انگلینڈ کے خلاف 50 سے اوپر رہی۔یونس نے 6 اننگز میں 302 رنز سکور کیے ۔یاونس سیریز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہے۔
شعیب ملک کو کافی عرصہ کے بعد قومی ٹیم میں ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا۔شعیب ملک نے  6 اننگز میں 292 رنز سکور کیے شعیب ملک نے ایک ڈبل سنچری سکور کی۔پاکستان کی جانب سے واحد ڈبل سنچری شعیب ملک   نے سکور کی۔شعیب ملک کی یہ آخری ٹیسٹ سیریز تھی۔شعیب ملک نے 11 ٹیسٹ وکٹ بھی حاصل کئےاور بطور آل راؤنڈر بہت کامیاب رہے۔
شان مسعود چار اننگز میں صرف58 رنز سکور  کرسکے۔اظہر علی کے لئے بھی یہ سیریز اچھی ثابت نہ ہوئی وہ ذاتی وجوہات اور فٹنس کی وجہ سے صرف ایک ٹیسٹ کھیل سکے اور دونوں اننگز میں34 رنز سکور کئے۔


بلے  باز
میچ
اننگز
ناٹ آؤٹ
رنز
بہترین سکور
اوسط
100
50
محمد حفیط
3
6
0
380
151
33۔63
1
2
مصباح الحق
3
6
0
352
102
66۔58
1
3
اسد شفیق
3
6
0
326
107
33۔54
1
2
یونس خان
3
6
0
302
118
33۔50
1
1
شعیب ملک
3
6
0
292
245
66۔48
1
0
سرفراز احمد
3
6
1
139
39
80۔27
0
0
شان مسعود
2
4
0
58
4
5۔14
0
0
اظہر علی
1
2
0
34
34
17
0
0

No comments:

Post a Comment