Friday, November 6, 2015

یسٹ کرکٹ کی دس بڑی انفرادی اننگز


ٹیسٹ کرکٹ کی دس بڑی انفرادی اننگز

1-برائن لارا   ٭400

ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز سکور کے حساب  سے برائن لارا نے کھیلی۔برائن لارا نے انگلینڈ کے خلاف 10 اپریل 2004 سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں400 رنز کی اننگز کھیلی۔سینٹ جان انٹیگوا کی مقام پر کھیلا جانے والہ ٹیسٹ یہ اس سریز کا چوتھا اور ٹیسٹ کرکٹ کا 1696واں میچ تھا۔یہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز تھی۔برائن لارا پہلے اس وقت کھیلنے آیا ،جب ویسٹ انڈیز کا سکور ایک وکٹ کے سکور پر 33 تھا۔گنگا کے آؤٹ ہونے پر لارا کرس گیل کا ساتھ دینے آیا۔اور لارا نے ویسٹ انڈیز کا سکور پانچ وکٹ کے نقصان پر 751 تک پہنچا دیا۔کل 717 رنز میں لارا کا حصہ 400 رنز ناٹ آؤٹ تھا۔لارا نے اس اننگز میں 778 منٹ کریز پر گزارے اور 582 گیندوں کا سامنا کیا۔لارا نے 400 رنز کی اس اننگز میں 43 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔لارا کے ساتھ پہلی شراکت کرس گیل  کی تھی،گیل اور لارا نے 65 رنز کا اضافی کیا۔گیل کے بعد سروان لارا کا ساتھ دینے آیا اور ان دونوں نے  ویسٹ انڈیز کے سکو میں 230 رنز کا اضافہ کیا۔جب سروان 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوا تولارا کا ساتھ دینے ریکارڈو پاول آیا۔پاول اور لارا نے  50 رنز کا اضافہ کیا۔پاول نے 23 رنز بنائے۔پاول کے بعد ہنڈز لارا کا ساتھ دینے آیا اور ان دونوں نے 89 رنز کا اضافہ کیا۔ہنڈز نے 36 رنز سکو کئے۔469 رنز پر ویسٹ انڈیز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔اب لارا کا ساتھ دینے کی باری جیکب کی تھی جیکب نے اپنا فرض خوب نبھایا اور لارا کے ساتھ ملکر 281 رنز کا اضافہ کیا۔جیکب نے 107 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔یہی وہ شراکت تھی جس نے لارا کو عالمی ریکارڈ بنانے کا موقع دیا۔جب جیکب کھیلنے آیا تو لارا کا سکور 234 رنز تھا
اور لارا عالمی ریکارڈ سے  146 رنز پیچھے تھا۔اس 282 رنز کے شراکت نے لارا نے  164 رنز بنائے اور 400 رنز ناٹ آؤٹ  کے ساتھ  ٹیسٹ کرکٹ کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کردیا۔اس اننگز میں
لارا نے انگلینڈ کے جن باؤلر کا سامنا کیا ان میں ھوگارڈ،ہارمیسن،فلینٹوف،جونز،بیٹی،تریسکوتھک،اور مائکل واں تھے۔ویسٹ انڈیز نے 751 رنز 202 اوورز میں بنائے اور 839 منٹ کا ٹائم لیا۔یہ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا اور انگلینڈ نے سیریز 0-3  سے جیت لی۔
بلے باز
ملک
مخالف ٹیم
رنز
منٹ
بالز
4
6
گراؤنڈ
تاریخ
برائن لارا
ویسٹ انڈیز
انگلینڈ
400
778
582
43
4
سینٹ جانز
اپریل 10 ،2004
ہیڈن
آسٹریلیا
زمبابوے
380
622
437
38
11
پرتھ
اکتوبر 9 ،2003
برائن لارا
ویسٹ انڈیز
انگلینڈ
375
766
538
45
0
سینٹ جانز
اپریل 16، 1994
مہیلا جے وردنے
سری لنکا
جنوبی آفریقہ
374
752
572
43
1
کولمبو
جولائی 27 ، 2006
گیری سوبرز
ویسٹ انڈیز
پاکستان
٭365
614

38
0
کنگسٹن
فروری 26 ،1958
لین ہٹن
انگلینڈ
آسٹریلیا
364
797
847
35
0
اوول
اگست 20 ، 1938
جے سوریا
سری لنکا
انڈیا
340
799
578
36
2
کولمبو
اگست 2 ، 1997
حنیف محمد
پاکستان
ویسٹ انڈیز
337
970
-
24
0
برج ٹاؤں
جنوری 17،1958
والی ہیمنڈ
انگلینڈ
نیوزی لینڈ
٭336
318
-
34
10
آک لینڈ
مارچ 31،1933
مارک ٹیلر
آسٹریلیا
پاکستان
٭334
720
564
32
1
پشاور
اکتوبر 17،1998

No comments:

Post a Comment