پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر
منٹ سے کا اعلا ن کردیا ہے۔شعیب ملک کی ریٹائر منٹ کا اعلان اچانک تھا۔شارجہ ٹیسٹ
کے تیسرے روز کے کھیل کی خاتمہ پر شعیب ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ"۔یہ درست وقت ہے۔ہمارے
پاس چند اچھے نوجوان کھلاڑی ہیںاور اب ریٹائر ہونے کا ٹائم ہے۔فیملی کی ترجیح پہلی
ہے ۔اب میں 2019 کےورلڈ کپ پر فوکس کرنا چاہتا ہوں"
33 سالہ شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے
35 ٹیسٹ میچ کھیلے 35 کی اوسط سے1898 رنز بنائے۔شعیب ملک نے تین
سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں سکور کی۔شعیب ملک کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 245
ہے جو انہوں نے ابو ظہبی میں انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں بنایا۔شعیب ملک کی
کارکردگی بطور بلے باز آخری پانچ اننگز میں بہت مایوس کن رہی۔شعیب ملک نے ان اننگز میں 0،2،7،38 اور 0 رنز بنائے۔شعیب ملک نے انگلینڈ کے خلاف
پہلی اننگز میں 5۔9 اوورز میں 33 رنز دیکر پانچ کھلا ڑی آؤٹ کیے۔یہ ان کے
ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین باؤلنگ تھی۔شعیب ملک
نے دس سالہ ٹیسٹ کیریئر میں29 ٹیسٹ وکٹ
حاصل کئے۔
شعیب ملک نے اپنا پہلا ٹیسٹ ملتان میں
2001 میں کھیلا۔بنگلا دیش کے خلاف اس ٹیسٹ میں ملک نے 18 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ
کئے اور بلے بازی میں انکی باری نہ آسکی
کیونکہ پاکستان نے تین وکٹ کے
نقصان پر 546 رنز بنائے۔سعید انور،توفیق عمر،انضمام الحق،محمد یوسف اور عبدلرزاق
نے سنچریاں سکور کی۔
شعیب ملک نے صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا ہے وہ ایک روزہ کرکٹ اور ٹی 20 میں حصہ لیتے رہیں گے۔
شعیب ملک نے صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا ہے وہ ایک روزہ کرکٹ اور ٹی 20 میں حصہ لیتے رہیں گے۔
No comments:
Post a Comment