Thursday, November 5, 2015

انڈیا کرکٹ ٹیم 201 آل آؤٹ بمقابلہ ساؤتھ افریقہ موہالی ٹیسٹ

انڈیا کرکٹ ٹیم 201 آل آؤٹ بمقابلہ ساؤتھ افریقہ  موہالی ٹیسٹ
نومبر 5، 2015
جنوبی آفریقہ کرکٹ ٹیم نے دورہ بھارت کی ٹیسٹ سیریز کا شاندار آغاز کردیا۔موہالی ،چندی گڑھ  میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے گیند باز چھائے رہے۔پوری بھارتی ٹیم 201 رنز بنا پائی۔صرف مرلی وجے 75 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔اور کوئی بھارتی بلے باز 40 سے زائد سکور نہ کرسکا۔شیکھر دھوون 0،پوجارا 31،کوہلی 1، ریحانے 15 ،صاہا 0 رنز پر آؤٹ ہوئے۔جدیجہ 38،مشرا 6،یادیو 5،اورآرؤن صفر پر پویلین لوٹے۔اشون نے 20 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
جنوبی آفریقہ کی جانب سے بائیں ہاتھ کے مدھم گیند باز ڈی ایلگر سب سے کامیاب رہے اور 8 اوورز میں 22 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔عمران طاہر اور فلینڈر نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جنوبی آفریقہ کے تیز گیند باز ربادا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا  اور اپنی پہلی ٹیسٹ وکٹ حاصل کی  ویرات کوہلی ربادا کا پہلا شکار بنے۔
جب جنوبی آفریقہ نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو اسکی شروعات بھی اچھی نہ تھی۔28 کے سکور پر اسکے دو کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔وان زیل 5 اور فاف ڈیو پلیسس  بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے
ایشون اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

No comments:

Post a Comment