Thursday, October 29, 2015

مصباح الحق ریٹائر منٹ ایک سال تک موخر کردیں۔شہر یار خاں سربراہ پاکستان کرکٹ پورڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق  کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ موخر کرنے کا کہا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اپنی ریٹائر منٹ موخر کرنے کا کہا ہے۔شہریارخان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مصباح    انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانی والی سیریز میں بطور کپتان حصہ لیں۔پاکستان اگلے سال موسم گرما میں انگلینڈ کا دورہ کرے گا اور چار ٹیسٹ کھیلے گا۔2016-17 میں پاکستان آسٹریلیا کا دورہ کرے گا اور تین ٹیسٹ کھیلے گا۔
پاکسان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز جو دسمبر میں متوقع تھی اس کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں کہ دیا ہے کہ وہ اپنی ریٹائر منٹ کے فیصلہ کو ایک سال تک موخر کریں
مصباح الحق  اب تک پاکستان کے سب سے کامیاب کپتان ہیں۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے مصباح کی قیادت میں 41 ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں سے پاکستان نے 19 جیتے ہیں اور 11 ہارے ہیں 11 میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوئے۔عمران خان نے 48 ٹیسٹ میں سے 14 جیتےاور 8  ہارے،جاوید میاں داد  نے 34 ٹیسٹ میں سے 14 جیتے اور 6 ہارے۔میانداد کی کامیابی کا تناسب 41 فی صد اور مصباح کی کامیابی کا تناسب 46 فی صد ہے۔
اب اگر مصباح اگلے 8 ٹیسٹ کھیلتے ہیں تو وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کپتان ہو جائیں گے۔یاد رہے مصباح نے ان 41 ٹیسٹ میں 75۔56 کی اوسط سے سکور کیا ہے اور اس دوران مصباح کی عمر 36 سال سے زیادہ تھی۔اگلے سال مصباح 42 ساک کے ہو جائیں گے۔
مصباح نے سیریز کے آغاز میں عندیہ دیا تھا کہ شاید یہ انکی آخری سریز ہواور ہو ٹیم پر بوجھ نہیں بننا چاہتے۔مصباح نے اخری دو اننگز میں 102 اور 87 رنز سکور کئے ہیں۔
مصباح اب تک 60 ٹیسٹ کی 104 اننگز میں 4243 رنز بنا چکے ہیں۔مصباح کی اوسط ٹیسٹ میں 77۔48 کی ہے اور وہ 9 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔مصباح نے اب تک 162 ایک روزہ میچ کھیلے ہیں اور کسی سنچری کے بغیر 40۔43 کی اوسط سے 5122 رنز بنا چکے ہیں۔مصباح الحق  کو ٹیسٹ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعجاز بھی حاصل ہے جو مصباح نے 56  گیندوں پر 100 رنز سکور کئے۔

No comments:

Post a Comment