Thursday, October 29, 2015

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ بلے بازی کا تقابلی جائزہ:

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ بلے بازی  کا تقابلی جائزہ:
بھارتی بلے بازوں میں سب  سے کامیاب روہت شرما رہے اور جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی ویلیئرز سب سے کامیاب رہے۔ جنوبی افریقہ کے تین بلے باز 300 سے زیادہ سکور کرنے میں کامیاب  رہے۔کوئی بھی بھارتی بلے باز 255 رنز سے زائد سکور نہیں کرسکا۔ دونوں ٹیم کے افتتاہی بلے باز شیکھر دھوون اور ہاشم آملہ بری طرح ناکام رہے۔
روہت شرما  نے پانچ میچوں مین 255 رنز بنائے ہیں۔51 کی اوسط سے۔ویرات کوہلی نے پانچ میچوں میں 245 رنز بنائے 45 کی اوسط سے۔شیکھر دھون کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ۔دھون نے پانچ اننگز میں صرف 126 رنز سکور کئے،شیکھر دھون کی اوسط 25 رنز فی میچ رہی۔انڈین بلے بازوں میں سب سے مایوس کن کرکردگی سریش رائنا کی تھی،رائنا نے پانچ میچوں 90 رنز بنائے۔رائنا  نے 90 رنز 18 رنز فی میچ بنائے ہیں۔
اجنکا ریحانے پانچ میچز کھیل کر 247 رنز سکو ر کئے اور 49 رنز کی اوسط سے سکور کیا اور تین ففٹیز سکور کی۔مہندر سنگھ دھونی  نے پانچ اننگز میں 212 رنز سکور کئے۔دھونی کی اوسط  53 رنز فی اننگز
رہی۔
کونٹن ڈی کاک نے دو سنچریوں کی مدد سےپانچ میچز میں312  رنز سکور کئے ڈی کاک کی اوسط  62 رہی۔ ساؤتھ افریقن بلے باز  ہاشم املہ کے لئے یہ سیریز بہت مایوس کن رہی۔ہاشم آملہ نے پانچ
اننگز میں 89 رنز بنائے۔فاف  ڈیو پلیسز نے  پانچ اننگز میں 323  رنز سکور کئے۔چار اننگز میں  تین ففٹیز اور ایک سنچری سکور کی۔ڈوپلیسز کی اوسط80 رہی۔ڈی ویلیئرز نے پانچ اننگز میں  358 رنز سکور کئے۔ڈی  ویلئیرز نے تین  سنچریوں کی مدد سے 89 کی اوسط   سے  سکور کیا۔
ساؤتھ افریقہ  کے بلے بازوں نے  چھ سنچریز سکور کی۔بھارتی بلے باز صرف دو سنچریاں سکور کر سکے۔
ساؤتھ افریقہ نے یہ سیریز 2-3 سے جیت لی۔

No comments:

Post a Comment