Thursday, October 29, 2015

پاکستان بقابلہ انگلینڈ : تیسرا ٹیسٹ میچ کون جیتے گا۔

پاکستان  بمقابلہ انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ میچ 1-5 نومبر 2015 


پاکستان اور انگلینڈ   تیسرا ٹیسٹ میچ یکم نومبر سے 5نومبر  کھیل رہے ہیں۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والہ یہ ٹیسٹ میچ پاکستان اور انگلینڈ  کے مابین  کھیلی جانے والی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ ہے۔پاکستان کو اس سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔دبئی میں کھیلا جانے والہ دوسرا ٹیسٹ میچ پاکستان نے 178 رنز کی برتری سے جیتا تھا۔
رواں سیریز میں انگلش کپتان  کک اپنی بہترین فارم میں ہے ۔کک نے دو میچ کی تین اننگز میں 338 رنز بنائے ہیں۔کک کی اوسط 66۔112  ہے اور اس نے اب تک ایک سنچری اور ایک نصف سنچری سکور کی ہے۔کک  نے ایک اننگز میں 263 رنز بنائے ہیں۔جؤ روٹ 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں 277 رنز سکور کرچکا ہے جؤ روٹ کی اوسط 33۔92 ہے ۔روٹ اب تک تین نصف سنچری سکور کر چکا ہے۔این بیل نے اب تک چار اننگز میں 202 رنز سکور کئے ہیں۔سٹوکس اور بئیر سٹوو  اب تک ٹوٹل 100 رنز سکور نہیں کر سکے۔
پاکستان کی تمام بیٹنگ لائن  اب تک بہترین فارم میں ہے۔اسد شفیق نے 275 رنز بنائے ہیں 75۔68 کی اوسط سے ایک سنچری اور دو نصف  سنچری کی مدد سے۔یونس خاں نے چا راننگز میں 257 رنز بنائے ہیں25۔64 کی اوسط سے۔یونس خان نے ایک سنچری اور ایک نصف سنچری سکور کی ہے۔شعیب ملک نے 50۔63 کی اوسط سے 4 اننگز میں 254 رنز سکور کئے ہیں۔شعیب ملک نے ایک سنچری سکور کی ہے۔شعیب ملک نے ایک  اننگز میں 245  رنز بنائے ہیں۔
پاکستانی کپتان مصباح الحق ایک سنچری اور دو نصف سنچری کی مدد سے 243 رنز سکور کر چکے ہیں۔مصباح کی اوسط 75۔60 ہے اس سیریز میں۔محمد حفیظ  دو نصف سنچری کی مدد سے 50۔50 کی اوسط سے 202 رنز سکور کرچکے ہیں۔اب تک پاکستانی بلے بازوں میں شان مسعود بری طرح ناکام رہے ہیں شان مسعود اب تک چار اننگز میں 58 رنز سکور کئے ہیں 50۔14 کی اوسط سے۔
بالنگ میں پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ ٹاپ پے ہیں۔یاسر شاہ نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے اور 8 وکٹ لئے ہیں۔وہاب ریاض نے دو ٹیسٹ میں 8 وکٹ حاصل کئے ہیں۔انگلش باؤلر میں جیمس اینڈرسن ٹاپ پے ہیں اینڈرسن نے اب تک 7 وکٹ لئے ہیں۔ اینڈرسن کی  سات وکٹ میں  4  شان مسعود کی ہیں۔ انگلینڈ کے لیگ بریک باؤلر عادل راشد نے اب تک دو میچوں میں 7 وکٹ حاصل کئے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بالر عمران خان نے 6 وکٹ حاصل کئے ہیں،وڈ ،ذوالفقار بابر،اورمعین علی  نے بھی 6،6 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

اب تیسرے ٹیسٹ میں دیکھنے کی چیز ہے کہ یاسر شاہ کس حد تک انگلش بلے بازوں کو پریشان کرتے ہیں،شان مسعود تیسرا ٹیسٹ کھیلے گے یا نہیں ،اگر کھیلے تو اینڈرسن کا سامنا کیسے کریں گے۔این بیل اپنی فارم دوبارا حاصل کرتے ہیں۔پاکستان سیریز کو کس مارجن سے جیتتا ہے یہ انگلینڈ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہو گا۔

No comments:

Post a Comment