نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چار وکٹ سے ہرا دیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار وکٹ سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 48۔3 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔محمد حفیظ نے 92 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے 65 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔آفریدی نے 14 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ہنری سب سے کامیاب کھلاڑی رہے ،ہنری نے 10 اوورز میں 45 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میکلینگھن نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے بہت اچھا جواب دیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنا کر کامیابی کی بنیاد رکھ دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 46 اووز میں پورا کر لیا۔ڈیوچ نے 58 رنز بنائے،کپتان ولیم سن نے 91 گیندوں پر 70 رنز بنائے۔براؤن لی نے 47 رنز بنا ئے۔
پاکستان کی طرف سے حارث سہیل نے سب سے اچھی باؤلنگ کی۔حارث سہیل نے 9 اوورز میں 58 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔دوسرے کامیاب گیند باز شاہد آفریدی تھے ۔آفریدی نے 10 اوورز میں 47 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
ویلیم سن کو بہترین کار کردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کپتان مصباح الحق اور بلاول بھٹی تیسرے میچ میں نہیں کھیل سکے گے۔
No comments:
Post a Comment