پاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلے ایک روزہ میچ میں تین وکٹ سے جیت
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 247 رنز کا ہدف 50 اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا ،نوجوان بلے باز حارث سہیل کی ذمے دارانہ اننگز،حارث سہیل نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 85 رنز بنائے ۔آفریدی نے ایک بار پھر 51 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
پانچ ایک روزہ میچ سریز کا یہ پہلا میچ تھاپاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کے نیوزی لینڈ کو پہلی کھیلنے کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز میں 246 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات کیوی بلے باز ٹیلر کی شاندار سنچری تھی ،ٹیلر نے 105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عرفان نے تین کھلاڑیوں کو 57 رنز دیکر آؤٹ کیا۔پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے 51 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا ۔پہلے چالیس پے تین اور پھر 124 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے ، اور یون لگ رہا تھا کہ صرف رسمی کاروایئ رہ گئی ہے اس وقت حارث سہیل اور شاہد آفریدی نے ایک شاندار شراکت کی بنیاد رکھی۔ 110 رنز کی شراکت میں آفریدی کا حصہ 61 رنز کا تھا۔جب شاہد آفریدی 61 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی جیت یقینی تھی۔وٹوری نے چالیس رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حارث سہیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ اب پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک میچ کی سبقت حاصل ہے۔
حارث سہیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا ۔ اب پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک میچ کی سبقت حاصل ہے۔
No comments:
Post a Comment