Saturday, December 13, 2014

ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی برتری۔


سری لنکا  نے انگلینڈ کوچھٹے ونڈے میں 90 رنز سے ہرا دیا۔

پالیکے کے مقام پر کھیلے جانے والے سیریز کے چھٹے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 292 رنز بنائے  پچاس اوورز میں۔ سری لنکا کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے سنگا کارا نے سنچری سکور کی۔سنگا کارا نے 112 رنز بنائے۔دلشان نے 68 رنز بنائے۔چندی مل نے 35 رنز بنائے۔انگلینڈ  کی جانب سے فن،ووکس اور جارڈن نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

انگلینڈ کی ٹیم جواب میں 3۔41 اوورز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جے ای روٹ  ایک بار پھر انگلینڈ کے کامیاب کھلاڑی  ثابت ہوئے۔روٹ نے 55 رنز بنائے۔ووکس نے 41 رنز اور امعین علی نے 34 رنز  بنائے۔سری لنکا کی جانب سے لکمل نے 8 اوورز میں 30 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کئے۔سنانائیکے  نے 3۔8 اوورز میں 33 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔ دلشان نے 10 اوورز میں 55 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

سری لنکن بلے باز سنگا کار ا کو انکی بہترین کارکردگی پر میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


سنگا کارا ۔مین آف دی میچ۔



ں

No comments:

Post a Comment