Sunday, December 14, 2014

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے  امجد علی اور محمد توثیق  پر  ایک میچ کی پابندی لگا دی۔



بھوبینیشور   ،14 دسمبر 2014
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دو پاکستانی کھلاڑیوں امجد علی اور محمد توثیق پر ایک میچ کی پابندی لگا دی ہے۔تیسرے کھلاڑی شفقت رسول کو وارننگ دی گئی ہے۔
امجد علی اور محمد توثیق اب  آج کھیلا جانے والہ فائنل نہیں کھیل سکتے۔آج چیمپینز ٹرافی کا فائنل پاکستان ہاکی ٹیم اور جرمنی کی ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔امجد علی اور محمد توثیق  پے انڈین ہاکی فیڈریشن نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سیمی فائنل کے خاتمے پر تماشائیوں کی جانب مبہم اشارے کئے تھے ۔پاکستانی کھلاڑیوں کا جرم کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے زمرے میں آتا ہے ۔یاد رہے کہ پہلے ایف آئی ایچ  نے ین تین کھلاڑیوں کو کلئیر قرار دیا تھا۔بعد میں بھارتی ہاکی ٖفیڈریشن کی دھمکی کہ بھارت مستقبل میں تمام ایونٹ کی میزبانی سے انکار کر دے گا،کارگر ثابت ہوئی اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے گھٹنے ٹیک دئے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو سزا سنا دی۔



No comments:

Post a Comment