Saturday, December 13, 2014

جرمنی ہاکی ٹیم چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی۔

جرمنی نے ھاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو  تین  کے مقابلہ میں 2 گول سے ہرا دیا۔






بھارتی شہر بھوبنیسور کے مقام پر کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی نے  آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم کو  دو کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دی۔اب جرمنی کا مقابلہ پاکستان اور بھارت میں سے سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم  سے ہو گا۔جرمنی کی جانب سے یہ گول  تیمور عروز۔میٹس گرامبش، اور فلورن فچھ نے کئے۔
جرمنی نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو 0-2 سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم آرجنٹائن کو 2-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی،
جرمنی کی ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کے روشن امکانات ہیں۔ جرمنی کی اس ٹیم میں 7 کھلاڑی  وہ ہیں جنہون نے 2013 کا عالمی جونئیر کپ جیتا تھا۔

No comments:

Post a Comment