Thursday, December 11, 2014

عالمی کبڈی کپ میں پاکستانی ٹیم کی جیت۔

کبڈی عالمی کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا۔
چوہلہ صاحب ترن تارن بھارت میں کھیلے جانے والے کبڈی کے عالمی کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 کے مقابلہ میں 58 پوائنٹ سے ہرا دیا۔اس طرح پاکستان نے عالمی کپ کے سیمی فائنل 

کے لئے کوالیفائی  کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں،
پاکستان کی طرف سے ریڈرز     ،محمد خان،رحمان اشتیاق، اور سٹاپر مشرف جاوید جنجوعہ،رمضان جانی، علی شاہ نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔سجاد گجر،اور رمضان جانی نے چار پوائنٹ حاصل کئے۔
مشرف جنجوعہ نے تین پوائنٹ حاصل کئے۔
اب پاکستان 14 دسمبر کو ہوشیار پور میں سویڈن  سے اپنا میچ کھیلے گا۔
پاکستان کے خواتین کی کبڈی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پاکستان کی کبڈی ٹیم کو 30 کے مقابلے میں 38 پوائنٹ سے ہرا دیا۔





No comments:

Post a Comment