Saturday, December 13, 2014

پاکستان ہاکی ٹیم چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں

 پاکستان بھارت کو 3-4 سے ہرا کر فائنل میں۔



میچ کا پہلا گول11 ویں منٹ میں  بھارتی کھلا ڑی  گورجندر نے پنلٹی کارنر ہٹ پے کیا۔16 منٹ میں پاکستانی کھلاڑی قادر نے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔32 منٹ میں وقاص نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی۔42 منٹ میں دھرم ویر نے گول کر کے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے پچاسویں  منٹ میں عرفان نے گول کر دیا اور پاکستان کو 2-3 کی سبقت حاصل ہو گئی،
دو منٹ بعد نکن نے انڈا کی طرف سے گول کر کے میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔ کھیل کے آٹھاون ویں منٹ میں قادر نے دوسرا اور پاکستان کا چوتھا گول کر دیا۔اور پاکستان کی برتری 3-4 کی ہو گئی۔
اب فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹاکرا ٹورنا منٹ کی مظبوط ٹیم جرمنی سے ہوگا۔

Muhammad Arsalan Qadir  
Hero of Semi final

No comments:

Post a Comment