آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 48 رنز سے ہرا دیا۔
گواسکر-بورڈر ٹرافی کے سلسلہ میں ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بھارت کو 364 رنز کا ٹارگٹ درکار تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 290 پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بھارت کی باری کا آغاز کوئی اچھا نہ تھا۔57 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔پھر وجے اور کوہلی کے درمیان 185 رنز کی تیسری وکٹ کی شراکت نے بھارت کی جیت کی امید روشن ہو گئی تھی۔242 رنز پر وجے کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔73 رنز میں بھارت کی آٹھ وکٹیں گر گئی۔ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں بھی سنچری سکور کی۔ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں 141 رنز بنائے ،یاد رہے کوہلی نے پہلی اننگز میں بھی سنچری سکور کی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے لیون سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئےلیون نے 1۔34 اوورز میں 152 رنز دیکر سات کھلاڑی آؤٹ کئے،لیون نے 34 اوورز میں ساتاوورز میڈن تھے۔آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جانسن نے 16 اوورز میں 45 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لیون نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کل 12 وکٹ حاصل کئے، لیون کو اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیا کو سیریز میں اب 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے
No comments:
Post a Comment