Saturday, December 13, 2014

پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے کینیا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

پاکستان میں کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئی۔

پاکستان میں کئی سال بعدکوئی  غیر ملکی ٹیم دورے پر آئی ہے۔سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد کینیا کی ٹیم وہ پہلی ٹیم ہے جو پاکستان میں میچ کھیلنے آئی ہے۔
قذافی سٹیڈ یم لاہور۔ مارچ 2014۔
اس سلسلے میں پاکستان اے اور کینیا کی ٹیم  کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔جو پاکستان اے نے 9 وکٹ سے جیت لیا۔کینیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3۔38 اوورز میں 167 رنز بنائے اور ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔گردیپ سنگھ نے 55 رنز بنائے۔اوڈیمبھو نے 44 رنز بنائے۔
پاکیستان کی جانب سے طلحہ سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے طلحہ نے 3۔8 اوورز میں 32 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہ زیب نے دہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان اے  نے مقررہ ہدف 3۔28 اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان اے کے 170 رنز میںسمیع اسلم نے  97 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔فضل سبحان نے56 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کی راہ دکھلائی۔

سمیع اسلم ۔مین آف دی میچ



No comments:

Post a Comment