Thursday, December 11, 2014

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 282 رنز پانچ وکٹ پر۔

آسٹریلیا اور بھارت کےمابین ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے جانے والہ ٹیسٹ میچ چوتھے روز  فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا  ہے۔ گواسکر -باڈر ٹرافی کے سلسلہ  کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں  کھیل کے اختتام پر 282 رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے ،آج کے کھیل کی خاص بات آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی سنچری تھی ڈیوڈ وارنر  نے 166 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔وارنر آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بھی 145 رنز بنا چکے ہیں اس طرح انہوں نے دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں  سات وکٹ کے نقصان پر 517 رنز بنائے تھے،آسٹریلیا کے تین بلے بازوں نے سنچریاں سکور کی۔ڈیوڈ وانر نے 145،آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے 128، اور نوجوان بلے باز سمتھ نے 162 رنز سکور کئے۔سمتھ 162 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے  محمد شامی،آرون اور شرما نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں بھارت کی ٹیم 444 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے  115 رنز سکور کئے،ریحانے نے 62 اور  وجے نے 53 رنز سکور کئے،بطور کپتان یہ کوہلی کا پہلا ٹیسٹ تھا۔یوں ہو  وجے ہزارے، سنیل گواسکر اور دلیپ وینک سرکار کے بعد چوتھے اندڈین کپتان بن گئے جنہؤں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں بطور کپتان سبچری سکور کی ہے۔ 
لیون  ،آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ لیون نے134 رنز دیکر پانچ کھلاڑی آوٹ کئے۔اس طرح آسٹریلیا کی پہلی اننگز  میں 73 رنز کی برتری بن گئی ہے۔ اب کل ملا کر  آسٹریلیا کو 355 رنز کی برتری حاصل ہے اور اسکی پانچ وکٹ باقی ہیں ،اب میچ کا آخری دن  باقی ہے ،دیکھنا ہے کہ بھارتی بلے باز اس میچ کو بچانے میں کامیاب ہو تے ہیں یا نہیں۔

No comments:

Post a Comment