Sunday, December 14, 2014

شارجہ ونڈے ۔پاکستان کو سیریز میں 2-1 کی برتری۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ونڈے میں 174 رنز سے  ہرا دیا۔


پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے364 رنز بنائے۔حفیظ 33 احمد شہزاد 113 ،یونس خان 35 ،اسد شفیق 23 ،شاہد افریدی 55،حارث سہیل 39 ،عمر اکمل نے صفر رنز سکور کئے۔ سرفراز احمد 30 اور سہیل تنویر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ہنری نے 69 رنز دیکر 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 2۔38 اوورز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ولیم سن سب سے نمایاں بلے باز رہے ولیم نے 46 رنز بنائے۔گپٹل 12،ڈیوچ 0،ٹیلر 31،لیتھم 34 ،اینڈرسن 19، رونچی 41،نیسشم 2 ،میلکلم 15 اور ہنری ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے آفریدی اور حارث سہیل سب سے کامیاب باؤلر رہے ۔حارث سہیل نے 7 اوورز میں 45 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔آٖفریدی  نے 2۔9 اوورز میں 37 رنز دیکر 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔محمد عرفان نے 2 اور احمد شہزاد اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔سہیل تنویر نے 5 اورز میں 20 رنز دئے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکے۔
آفریدی نے 55 رنز بناے تین وکٹ لئے اور دو  کیچ پکڑے۔ 
احمد شہزاد  کو 113  رنز بنانے پر میں آف دی میچ ایوارڈ ملا۔
شاہد آفریدی نے شارجہ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ بنایا۔


No comments:

Post a Comment