ویسٹ انڈیز نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لئے مملنہ تیس لھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
سلیمان بن،کارلوس برتھ ویٹ،ڈیرن براوو،ڈیوائن براوو،جوناتھن کارٹر،شیلڈن کاٹرل،میگویل کومنز،نار سنگھ دیو نارائن،آندرے فلیچر،کرس گیل،جیسن ہولڈر،
عمران خان،لیون جانسن،ایون لیوس،نکیتا ملر،مارکینو منڈلے،سنیل نارائن،ایشلے نرس،کین رائے پیٹر،ورسمے پرمل،کیرن پولارڈ،ڈینیش رام دین،کمار
روچ،آندرے رسل،ڈیرن سمی،مارلن سیموئل،لنڈل سمنز،ڈیوائن سمتھ، جیروم ٹیلر،
اس تیس رکنی سکواڈ میں ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر روی رام پال کو شامل نہیں کیا گیا۔
ان ممکنہ کھلاڑیوں میں چھ کھلا ڑی ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیلا،
ان کھلاڑیوں میں دائیں ہاتھ کے سیمر کین رائے پیٹرز، اینس سالہ فاسٹ باؤلر مارکینو منڈل،آف سپنر ایشلے نرس،لیگ سپنر عمران خان، بائیں ہاتھ کے بلے باز ایون
لیوس، اور آل راؤنڈر جوناتھن کارٹر
ان تیس کھلاڑیوں میں سے پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب 14 فروری کو ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں ان دنوں میچ فیس کا تنازعہ چل رہا ہے ،اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے بھارت کا دورہ ختم کر دیا تھا۔
انڈین کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے 42 ملین ڈالر کا ہر جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابقہ کپتان برائن لارا نے کہا ہے
"ہمارے پاس عظیم کھلاڑی ہیں ، لیکن عظیم کھلاڑی ورلڈ کپ نہیں جیتتے،عظیم ٹیمیں ورلڈ کپ جیتتی ہیں۔