Wednesday, November 4, 2015

دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کو 38 اوور میں 225 رنز کا ٹارگٹ


دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کا سری لنکا کو  38 اوور میں 225 رنز کا ٹارگٹ

پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 214 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 4۔37  اوورز میں آؤٹ ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جے چارلس نے 70 گیندوں پر 83 رنز بنائے ۔چارلس نے اپنی اننگز میں 7 چوکے اور 4 چھکے لگائے،چارلس کا سٹرایک ریٹ57۔118 رہا۔ویسٹ انڈیز کے دوسرے کامیاب بلے باز مارلن سیموئیل تھے جنہوں نے 61 گیندوں پر 4 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 63 رنز سکور کئے سیموئیل کا سٹرائیک ریٹ 27۔103 رہا۔فلیچر 9،بلیک وڈ 9،کارٹر پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بریتھویٹ17جے اے ٹیلر 1،نارائن 0،رامپال1،جیسن محمد نے 4 رنز بنائے۔
ملنگا نے 4۔7 اوورز میں 43 رنز دیکر 2 وکٹ لئے۔سری وردنے  7 اوورز میں 27 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔لکمل نے سات اوورز  میں 51 رنز بنائے۔سنانائیکے نے  6 اوورز میں 25 رنز دیکر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
سری لنکا کو اب جیتنے  کے لئے 225 رنز کا ٹارگٹ دیا گیا 38 اوورز میں۔آخری خبریں آنے تک سری لنکا نے 28 اوورز میں 184 رنز بنائے اور ایک کھلاڑی آؤٹ تھا۔اب سری لنکا کو میچ جیتنے کے لئے دس اوورز میں 41 رنز درکار ہیں۔پریرا 95  اور تھیرامانے نے 64 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کو شارجہ ٹیسٹ جیتنے کے لئے 284 رنز کا ٹارگٹ


انگلینڈ کو شارجہ ٹیسٹ جیتنے کے لئے 284 رنز کا ٹارگٹ


انگلینڈ کو شارجہ ٹیسٹ جیتنے کے لئے 284 رنز درکار ہیں اور اسکی8 وکٹ باقی ہیں اور اب تک 41 رنز بنا  پائے ہیں۔شارجہ ٹیسٹ میں چوتھے روز کھیل کے خاتمے تک انگلینڈ نے دو  وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنائے ہیں۔کھیل ختم ہونے پر الیسٹر کک  12 اورجو رؤٹ 1 رنز پر کھیل رہے تھے۔معین علی 22 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو  ہوئے اور این بیل چھ گیند کھیل کر بغیر رنز بنائے شعیب ملک کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔
اس  سے پہلے پاکستان کی پوری ٹیم  355 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔محمد حفیظ  نے اپنی اننگز 97 ناٹ آؤٹ سے شروع کی اور 151 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔مصباح الحق نے 38 اور اسد شفیق  نے 46 رنز بنائے۔سرفراز احمد نے 36 رنز بنائے۔یاسر شاہ 4،راحت علی 0،وہاب ریاض 21 رنز بنا سکے۔کرس براڈ سب سے کامیاب باؤلر رہے اور 23 اوورز میں 44 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔اینڈرسن نے 52 رنز دیکر دو وکٹ حاصل کئے۔ پٹیل،معین علی،اور عادل رشید نے ایک  ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
محمد حفیظ نے  380 رنز بنا کر پاکستان بیٹنگ  میں پہلے نمبر پر ہیں۔63 کی اوسط سے  محمد حفیظ  نے اس سیریز میں رن بنائے ہیں۔پروفیسر نے اس سیریز میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی۔ اسد شفیق نے 326 رنز بنائےاسد شفیق نے دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کی۔
محمد حفیظ 47  ٹیسٹ کھیل کر 9 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔محمد حفیط نے شارجہ میں ایک سال میں دو بار 150  سے زائد سکور کیا ہے۔

Tuesday, November 3, 2015

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دس باؤلر


ٹیسٹ کرکٹ  میں زیادہ وکٹیں  لینے والے دس  باؤلر



باؤلر
میچ
اننگز
وکٹ
بہترین باؤلنگ
اوسط
اکانومی ریٹ
5 وکٹ  اننگز
10 وکٹ ٹیسٹ
مرلی دھرن
133
230
800
51/9
72۔22
47۔2
67
22
شین وارن
145
273
708
71/8
41۔25
65۔2
37
10
انیل کمبلے
132
236
619
74/10
65۔29
69۔2
35
8
 گلین مگراتھ
124
243
563
24/8
64۔21
49۔2
29
3
کورٹنی والش
132
242
519
37/7
44۔24
53۔2
22
3
کپل دیو
131
227
434
83/9
64۔29
78۔2
23
2
رچرڈ ہیڈلی
86
150
431
52/9
29۔22
63۔2
36
9
جیمس اینڈرسن
110
207
425
43/7
99۔28
02۔3
18
2
شان پولاک
108
202
421
87/7
11۔23
39۔2
16
1
ہربھجن سنگھ
103
190
417
84/8
46۔32
84۔2
25
5


شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز تین وکٹ کے نقصان پر:

شارجہ ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں  146 رنز تین وکٹ کے نقصان پر:

شارجہ ٹیسٹ  میں تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے تین وکٹ کھو کر 146 رنز بنائے تھے۔اس طرح سے پاکستان کومجموعی طور پر 74 رنز کی برتری حاصل ہے اور اسکی سات وکٹیں باقی ہیں۔پاکستان نے دوسری اننگز میں بہت اچھا آغاز کیا۔پاکستان نے 100 رنز بنا کسی نقصان کے پورے کیے۔101 رنز کے سکو پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب اظہر علی 34 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔اظہر علی نے 115 گیندوں کا سامنا کیا اور 149 منٹ تک کریز پر رہے۔105 کے سکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان اٹھانا پڑا اور شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ 146 کے سکور پر پاکستان کو تیسرا وکٹ کھونا پڑا۔یونس خان 14 رنز بنا کر کرس براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔کھیل کے اختتام پر پاکستان نے  53 اوور میں  146 رنز بنائے تھے اور اسکے تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔
اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں  5۔126 اوورز میں 306 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔انگلینڈ کی جانب سے ٹیلر سب سے نمایاں بلے باز رہے انہوں نے 76 رنز بنائے۔انگلینڈ کے دیگر بلے بازوں میں کک  49، معین علی14، این بیل 40، بیئر سٹوف 43، پٹیل 42،جے روٹ 4 رنز  بنا سکے۔
پاکستان کی طرف سے شعیب ملک سب سے نماٰیاں باؤلر رہے شعیب ملک نے 33 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کئے،یاسرشاہ  99 رنز دیکر  تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔راحت علی   نے دو وکٹ لئے اور ذوالفقار بابر نے  ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
تین ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔موجودہ ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ ہے  اور یہ شعیب ملک کا بھی آخری ٹیسٹ ہے شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کردیا ہے۔