Tuesday, November 3, 2015

شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔


شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ  سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق  کپتان شعیب ملک نے ٹیسٹ کرکٹ  سے ریٹائر منٹ  سے کا اعلا ن کردیا ہے۔شعیب ملک  کی ریٹائر منٹ کا اعلان اچانک تھا۔شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کے کھیل کی خاتمہ پر شعیب ملک نے پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے کہ"۔یہ درست وقت ہے۔ہمارے پاس چند اچھے نوجوان کھلاڑی ہیںاور اب ریٹائر ہونے کا ٹائم ہے۔فیملی کی ترجیح پہلی ہے ۔اب میں 2019 کےورلڈ کپ پر فوکس کرنا چاہتا ہوں"
33 سالہ شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے  35 ٹیسٹ میچ کھیلے 35 کی اوسط سے1898 رنز بنائے۔شعیب ملک نے تین سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں سکور کی۔شعیب ملک کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 245 ہے جو انہوں نے ابو ظہبی میں انگلینڈ کے خلاف رواں سیریز میں بنایا۔شعیب ملک کی کارکردگی بطور بلے باز آخری پانچ اننگز میں بہت مایوس کن رہی۔شعیب ملک نے  ان اننگز میں 0،2،7،38  اور 0 رنز بنائے۔شعیب ملک نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں  5۔9 اوورز میں  33 رنز دیکر پانچ کھلا ڑی آؤٹ کیے۔یہ ان کے ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین  باؤلنگ تھی۔شعیب ملک نے دس سالہ ٹیسٹ کیریئر میں29  ٹیسٹ وکٹ حاصل کئے۔
شعیب ملک نے اپنا پہلا ٹیسٹ  ملتان میں 2001 میں کھیلا۔بنگلا دیش کے خلاف اس ٹیسٹ میں ملک نے 18 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے اور بلے بازی میں انکی باری نہ آسکی  کیونکہ پاکستان نے  تین وکٹ کے نقصان پر 546 رنز بنائے۔سعید انور،توفیق عمر،انضمام الحق،محمد یوسف اور عبدلرزاق نے سنچریاں سکور کی۔
شعیب ملک نے صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا فیصلہ کیا ہے وہ ایک روزہ کرکٹ اور ٹی 20 میں حصہ لیتے رہیں گے۔

ٹیسٹ کرکٹ کے زیادہ رنز کرنے والے دس بلے باز






ٹیسٹ کرکٹ کے زیادہ رنز کرنے والے دس بلے باز 


50
100
اوسط
بہترین سکور
رنز
ناٹ آؤٹ
اننگز
میچ
بلےباز
68
51
78۔53
٭248
15921
33
329
200
سچن ٹنڈلکر
62
41
85۔51
257
13378
29
287
168
رکی پونٹنگ
58
45
37۔52
224
13289
40
280
166
جیک کیلس
63
36
31۔52
270
13288
32
286
164
راہول ڈریوڈ
52
38
40۔57
319
12400
17
233
134
سنگا کارا
48
34
88۔52
400
11953
6
232
131
برائن لارا
66
30
37۔51
203
11867
49
280
164
چندر پال
50
34
84۔49
374
11814
15
252
149
مہیلا جے وردنے
63
27
56۔50
205
11174
44
265
156
ایلن بارڈر
50
32
51۔06
200
10122
46
260
125
سٹیو وا







سٹیون سمتھ: تعارف،ریکارڈز

سٹیون سمتھ۔



تعارف:
سٹیون سمتھ   2 جون 1989 کو آسٹریلیا  کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پیدا ہوئے۔
ٹیسٹ ریکارڈ:
سٹیون سمتھ  نے اب تک آسٹریلیا کی جانب سے 33 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔63 اننگز میں سمتھ نے 27۔56 کی اوسط سے 3095 رنز بنائے ہیں۔سمتھ ان 63 اننگز میں 8 بار ناٹ آوٹ رہے۔سمتھ نے 11 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں ٹیسٹ کرکٹ میں سکور کی ہیں۔سمتھ کا ٹیسٹ کرکٹ میں  بہترین سکور 215 ہے
پہلا ٹیسٹ:
سمتھ نے اپنا پہلا ٹیسٹ لارڈز  میں پاکستان کے خلاف کھیلا۔ 13 جولائی 2010 کو یہ پہلا ٹیسٹ شروع ہوا۔سمتھ نے  پہلی اننگز میں سات گیندیں کھیل کر ایک رنز بنایا اور دانش کنیریا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔دوسری اننگز میں سمتھ 17 بالز کھیل سکے اور 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اس بار بھی وہ دانش کنیریا کا نشانہ بنے۔
ایک روزہ میچ ریکارڈ:
سٹیون سمتھ نے 64 ایک روزہ انٹر نیشنل میچ کھیلے ہیں ۔51 اننگز میں سمتھ نے 1726 رنز بنائے ہیں۔سمتھ کی اوسط ایک روزہ میچوں میں 22۔39 ہے۔سمتھ نے 4 سنچریاں اور آٹھ نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔سمتھ کا سٹرائیک ریٹ  95۔86 ہے۔سمتھ نے ایک روزہ کیریر کا آغاز ملبورن کرکٹ گراؤنڈ سے کیا۔پہلے میچ میں سمتھ نے 21 بالز کھیل کر 21 رنز بنائے۔باؤلنگ میں  سمتھ نے 8 اوورز میں 55 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
فرسٹ کلاس کیرئیر:
سمتھ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز نیو ساؤتھ ویلز کی ٹیم  کی طرف سے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے خلاف کیا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہونے والے اس میچ میں سمتھ نے پہلی اننگز میں 76 بالز کھیل کر 33 رنز بنائے ۔باؤلنگ میں سمتھ  کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔سمتھ نے 79 فرسٹ کلاس میچز کی 140 اننگز میں 6657 رنز سکور کئے ہیں۔سمتھ کی فرسٹ کلاس میں اوسط 56۔54 ہے اور بہترین سکور 215 ہے۔سمتھ نے فرسٹ کلاس میں 22 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں سکور کی ہیں۔
ٹی 20 انٹر نیشنل
سمتھ نے  22 ٹی 20 انٹر نیشنل کھیلے ہیں اور 17  اننگز میں 258 رنز سکور کئے ہیں۔سمتھ کی اوسط ٹی 20 میں 84۔19 اور سٹرائیک ریٹ 27۔122 ہے۔
ٹونٹی20:
سمتھ نے 124 ٹی 20 کھیل کر 96۔27 کی اوسط سے 2209 رنز سکور کئے ہیں سمتھ کا سٹرائیک ریٹ 54۔123 ہے۔
اہم سنگ میل:
سٹیون سمتھ نے پہلی سنچری اوول کے مقام پر 2013 میں انگلینڈ کے خلاف بنائی۔سمتھ نے انڈیا کے دورہ آسٹریلیا کے دوران پہلی چار اننگز میں سنچریاں سکور کی۔15-2014  سمتھ  آسٹریلیا کے 45ویں کپتان  نامزد ہوئے۔سمتھ کی عمر اس وقت 25 سال تھی۔سمتھ عالمی ورلڈ کپ 2015 میں آسٹریلیا کی جانب  سے سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز تھے۔آسٹریلیا  نے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو ہرا دیا۔
ٹیم:
سمتھ نے مختلف ٹیموں کی جانب سے کرکٹ ٹیم کھیلی ہے۔جن میں آسٹریلیا،نیو ساؤتھ ویلز،سڈنی سکسرز،وورسٹر شائر،پونے واریرز،راجستھان رائیلز،رائل چیلینجر بنگلور،نیو ساؤتھ ویلز انڈر 19۔