Sunday, December 14, 2014

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سکواڈ ساؤتھ افریقہ کے لئے۔

ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سریز کے لئے ویسٹ انڈین سکواڈ کا اعلان۔


ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف  ٹیسٹ  سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔دنیش رامدین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔



سکواڈ۔
دینیش رامدین،سلیمان بن،جرمین بلیک وڈ،کریگ بریتھویٹ، شیو نارئن چندر پال،شلڈن کٹرل،اسدفدادین۔شینن گبرائیل، جیسن ہولڈر،لیون جانسن،کمار روچ،مارلن سیموئیل، جیروم ٹیلر، چاڈوک والٹن۔
شیلڈن کو فتنس ثابت کرنے کے لئے پروفیشنل کرکٹ لیگ میں کھیلنا ہو گا۔
ڈیرن براوو کو ذاتی وجوہات کی بنا پر سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔


کرکٹ ورلڈ کپ 2015کے لئے 30 رکنی بھارتی سکواڈ کا اعلان


بھارت نے ورلڈ کپ 2015  کے لئے 30 ممکنہ کھلاڑی کا اعلان کر دیا۔


سکواڈ۔مہندر سنگھ دھونی،شیکھر دھاون،روہت شرما۔اجینکیا ریحانے،رابن اوتھاپا،ویرات کوہلی،سریش رائنا،امباتی رائیڈو، کیدار جادیو، منوج تواری،منیش پانڈے،وریدیمان ساہا،سانجو 

سامسن،آر  اشون،پرویز رسول،کرن شرما،امیت  مشرا،رویندرا جدیجہ،اکثر پاٹل،اشانت شرما،بھونیشور کمار،محمد شامی، اومیش یادیو، ورون آرون،ڈاول کککرنی،سٹیو رٹ بنی، موھت شرما، اشوک 

ڈیندا، کلدیپ یادیو، مرلی وجے۔
 15 رکنی فائنل سکواڈ جنوری  میں  اعلان ہوگا۔
کئی بڑے بڑے نام اس لسٹ میں شامل نہیں ہیں ورندر سہاگ،یوراج سنگھ،ظہیر خان،گوتم گھمبیر، اور ھربھجن سنگھ۔
ان دنوں انڈین ٹیم آسٹریلیا  کا دورہ کر رہی ہے۔انڈین ٹیم واحد مہمان ٹیم ہے جس کو آسٹریلیا میں کھیلنے کا موقع ملے گا ورلڈ کپ سے پہلے۔

شارجہ ونڈے ۔پاکستان کو سیریز میں 2-1 کی برتری۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ونڈے میں 174 رنز سے  ہرا دیا۔


پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے364 رنز بنائے۔حفیظ 33 احمد شہزاد 113 ،یونس خان 35 ،اسد شفیق 23 ،شاہد افریدی 55،حارث سہیل 39 ،عمر اکمل نے صفر رنز سکور کئے۔ سرفراز احمد 30 اور سہیل تنویر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ہنری نے 69 رنز دیکر 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 2۔38 اوورز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ولیم سن سب سے نمایاں بلے باز رہے ولیم نے 46 رنز بنائے۔گپٹل 12،ڈیوچ 0،ٹیلر 31،لیتھم 34 ،اینڈرسن 19، رونچی 41،نیسشم 2 ،میلکلم 15 اور ہنری ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے آفریدی اور حارث سہیل سب سے کامیاب باؤلر رہے ۔حارث سہیل نے 7 اوورز میں 45 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔آٖفریدی  نے 2۔9 اوورز میں 37 رنز دیکر 3 کھلاڑی آؤٹ کئے۔محمد عرفان نے 2 اور احمد شہزاد اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔سہیل تنویر نے 5 اورز میں 20 رنز دئے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکے۔
آفریدی نے 55 رنز بناے تین وکٹ لئے اور دو  کیچ پکڑے۔ 
احمد شہزاد  کو 113  رنز بنانے پر میں آف دی میچ ایوارڈ ملا۔
شاہد آفریدی نے شارجہ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ بنایا۔


سات سال بعد جرمنی چیمپینز ٹرافی جیتنے میں کامیاب۔


ہاکی چیمپینزٹرافی۔جرمنی سات سال بعد چیمپین 



بھوبینیشور 24 دسمبر 2014 
جرمنی ہاکی ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو 2-0 سے ہرا دیا۔کرسٹوفر ویزلے نے 18 منٹ میں پہلا گول کیا۔ 56 منٹ میں فلورن فچھ  نے دوسرا گول کرکے برتری مستحکم کر دی۔جرمنی نے چیمپین ٹرافی 10 ویں بار جیتی ۔آخری بار جرمنی نے یہ ٹائٹل 2007 میں جیتا تھا۔پاکستان نے  چاندیکا تغمہ  اور آسٹریلیا نے کانسی کا تغمہ حاصل کیا۔آسٹریلیا نے تیسری پوزیشن کے میچ میں انڈیا کو  2-1 سے 
 ہرا دیا۔یاد رہے آسٹریلیا اس سے پہلے پچھلی پانچ چیمپینز ٹرافی مسلسل جیت چکا ہے ۔جرمنی نے آسٹریلیا کا چھٹی بار چیمپینز بننے کا خواب چکا چور کر دیا۔

شارجہ میں پاکستانی بلے باز چھا گئے۔50 اوورز میں 364 رنز۔


 شارجہ میں کیوی باؤلروں کی دوھلائی۔بڑے دھوبی احمد شہزادشاہد آفریدی،اور سرفراز احمد۔

پاکستان ٹیم نے 364  رنز بنائے اور سات کھلا ڑی آؤٹ ہو ئے۔پاکستان کی جانب سے افتتاحی بلے باز احمد شہزاد نے 120 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔شاہد آفریدی نے 26 گیندوں پر 55 رنز سکور 
کئے۔سرفراز احمد نے صرف 14 بال کھیلی اور 30 رنز سکور کئے۔یونس خان نے 35،حفیظ 33،حارث سہیل 39  رنز بنائے،عمر اکمل صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔عمر اکمل کے علاوہ سب کھلاڑی دوہرے ھندسے تک پہنچے۔نیوزی لینڈ کے کوری اینڈرسن سب سے مہنگے باولر ثابت ہوئے اینڈرسن نے 10 اوورز میں96 رنز دیئے۔ہنری نے 9 اوورز میں 69 رنز دیکر تین کھلا ڑی آؤٹ کئے۔میکلم سب سے کفائتی باؤلر تھے میکلم نے 10 اوورز میں49 رنز دیئے۔یہ پاکتان کا تیسرا بڑا ٹوتل ہے ۔اور شارجہ میں سب سے بڑا ٹوٹل  218 میچوں میں۔پاکستان نے آخری تین اوورز میں 51 رنز بنائے۔آخری اوورز میں 22 رنز بنے۔

احمد شہزاد۔  چھٹی سنچری ایک روزہ میچوں میں۔

شاہد آفریدی 37 ففٹی۔  ان ونڈے۔


سرفراز احمد ۔ 14 بالز 30 رنز۔


احمد شہزاد کی سنچری شارجہ کے ونڈے میں۔

احمد شہزاد  کی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں سنچری۔



شارجہ۔14 دسمبر 2014
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں اپنے کیریر کی چھٹی اور نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری سنچری مکمل کی۔شہزاد نے اپنی سنچری 35 اوور کی پانچویں گیند پر مکمل کی۔احمد شہزاد نے اپنی سنچری میں 10  چوکے اور دو چھکے لگائے۔احمد شہزاد  نے اپنئ سنچری 112 گیندوں پر مکمل کی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے  امجد علی اور محمد توثیق  پر  ایک میچ کی پابندی لگا دی۔



بھوبینیشور   ،14 دسمبر 2014
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دو پاکستانی کھلاڑیوں امجد علی اور محمد توثیق پر ایک میچ کی پابندی لگا دی ہے۔تیسرے کھلاڑی شفقت رسول کو وارننگ دی گئی ہے۔
امجد علی اور محمد توثیق اب  آج کھیلا جانے والہ فائنل نہیں کھیل سکتے۔آج چیمپینز ٹرافی کا فائنل پاکستان ہاکی ٹیم اور جرمنی کی ہاکی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔امجد علی اور محمد توثیق  پے انڈین ہاکی فیڈریشن نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سیمی فائنل کے خاتمے پر تماشائیوں کی جانب مبہم اشارے کئے تھے ۔پاکستانی کھلاڑیوں کا جرم کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کے زمرے میں آتا ہے ۔یاد رہے کہ پہلے ایف آئی ایچ  نے ین تین کھلاڑیوں کو کلئیر قرار دیا تھا۔بعد میں بھارتی ہاکی ٖفیڈریشن کی دھمکی کہ بھارت مستقبل میں تمام ایونٹ کی میزبانی سے انکار کر دے گا،کارگر ثابت ہوئی اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے گھٹنے ٹیک دئے اور پاکستانی کھلاڑیوں کو سزا سنا دی۔