Saturday, December 13, 2014

پاکستان اے کرکٹ ٹیم نے کینیا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

پاکستان میں کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئی۔

پاکستان میں کئی سال بعدکوئی  غیر ملکی ٹیم دورے پر آئی ہے۔سری لنکا ٹیم پر حملے کے بعد کینیا کی ٹیم وہ پہلی ٹیم ہے جو پاکستان میں میچ کھیلنے آئی ہے۔
قذافی سٹیڈ یم لاہور۔ مارچ 2014۔
اس سلسلے میں پاکستان اے اور کینیا کی ٹیم  کے درمیان ایک روزہ میچ کھیلا گیا۔جو پاکستان اے نے 9 وکٹ سے جیت لیا۔کینیا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 3۔38 اوورز میں 167 رنز بنائے اور ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔گردیپ سنگھ نے 55 رنز بنائے۔اوڈیمبھو نے 44 رنز بنائے۔
پاکیستان کی جانب سے طلحہ سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے طلحہ نے 3۔8 اوورز میں 32 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔شاہ زیب نے دہ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان اے  نے مقررہ ہدف 3۔28 اوورز میں حاصل کر لیا۔پاکستان اے کے 170 رنز میںسمیع اسلم نے  97 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔فضل سبحان نے56 رنز بنائے اور پاکستان کو فتح کی راہ دکھلائی۔

سمیع اسلم ۔مین آف دی میچ



محمد ارسلان قادر

پاکیستان ہاکی کا نیا ہیرو۔ محمد ارسلان قادر


ارسلان قادر نے  بھارت کے خلاف دو گول کر کے پاکستان کو 16 سال بعد ہاکی  چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا دیا۔




Muhammad Arsalan Qadir 
A hero has born

پاکستان ہاکی ٹیم چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں

 پاکستان بھارت کو 3-4 سے ہرا کر فائنل میں۔



میچ کا پہلا گول11 ویں منٹ میں  بھارتی کھلا ڑی  گورجندر نے پنلٹی کارنر ہٹ پے کیا۔16 منٹ میں پاکستانی کھلاڑی قادر نے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔32 منٹ میں وقاص نے گول کر کے پاکستان کو برتری دلا دی۔42 منٹ میں دھرم ویر نے گول کر کے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا۔ کھیل کے پچاسویں  منٹ میں عرفان نے گول کر دیا اور پاکستان کو 2-3 کی سبقت حاصل ہو گئی،
دو منٹ بعد نکن نے انڈا کی طرف سے گول کر کے میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔ کھیل کے آٹھاون ویں منٹ میں قادر نے دوسرا اور پاکستان کا چوتھا گول کر دیا۔اور پاکستان کی برتری 3-4 کی ہو گئی۔
اب فائنل میں پاکستان ہاکی ٹیم کا ٹاکرا ٹورنا منٹ کی مظبوط ٹیم جرمنی سے ہوگا۔

Muhammad Arsalan Qadir  
Hero of Semi final

جرمنی ہاکی ٹیم چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی۔

جرمنی نے ھاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو  تین  کے مقابلہ میں 2 گول سے ہرا دیا۔






بھارتی شہر بھوبنیسور کے مقام پر کھیلے جانے والے میچ میں جرمنی نے  آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم کو  دو کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دی۔اب جرمنی کا مقابلہ پاکستان اور بھارت میں سے سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم  سے ہو گا۔جرمنی کی جانب سے یہ گول  تیمور عروز۔میٹس گرامبش، اور فلورن فچھ نے کئے۔
جرمنی نے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کو 0-2 سے ہرایا تھا۔ آسٹریلیا کی ٹیم آرجنٹائن کو 2-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچی تھی،
جرمنی کی ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کے روشن امکانات ہیں۔ جرمنی کی اس ٹیم میں 7 کھلاڑی  وہ ہیں جنہون نے 2013 کا عالمی جونئیر کپ جیتا تھا۔

ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی برتری۔


سری لنکا  نے انگلینڈ کوچھٹے ونڈے میں 90 رنز سے ہرا دیا۔

پالیکے کے مقام پر کھیلے جانے والے سیریز کے چھٹے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 292 رنز بنائے  پچاس اوورز میں۔ سری لنکا کے سات کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے سنگا کارا نے سنچری سکور کی۔سنگا کارا نے 112 رنز بنائے۔دلشان نے 68 رنز بنائے۔چندی مل نے 35 رنز بنائے۔انگلینڈ  کی جانب سے فن،ووکس اور جارڈن نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

انگلینڈ کی ٹیم جواب میں 3۔41 اوورز میں 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جے ای روٹ  ایک بار پھر انگلینڈ کے کامیاب کھلاڑی  ثابت ہوئے۔روٹ نے 55 رنز بنائے۔ووکس نے 41 رنز اور امعین علی نے 34 رنز  بنائے۔سری لنکا کی جانب سے لکمل نے 8 اوورز میں 30 رنز دے کر چار کھلاڑی آؤٹ کئے۔سنانائیکے  نے 3۔8 اوورز میں 33 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔ دلشان نے 10 اوورز میں 55 رنز دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

سری لنکن بلے باز سنگا کار ا کو انکی بہترین کارکردگی پر میں آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔


سنگا کارا ۔مین آف دی میچ۔



ں

آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف جیت۔

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 48 رنز سے ہرا دیا۔
گواسکر-بورڈر ٹرافی کے سلسلہ میں ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بھارت کو 364 رنز کا ٹارگٹ درکار تھا۔ آسٹریلیا  نے اپنی دوسری اننگز 290 پانچ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔ بھارت کی باری کا آغاز  کوئی اچھا نہ تھا۔57 رنز پر دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔پھر وجے اور کوہلی کے درمیان 185 رنز  کی تیسری وکٹ کی شراکت نے بھارت کی جیت کی امید روشن ہو گئی تھی۔242 رنز پر وجے کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے۔73 رنز میں بھارت کی آٹھ وکٹیں گر گئی۔ویرات کوہلی نے  دوسری اننگز میں بھی سنچری سکور کی۔ویرات کوہلی نے دوسری اننگز میں 141 رنز بنائے ،یاد رہے کوہلی نے پہلی اننگز میں بھی سنچری سکور کی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے لیون سب سے کامیاب  باؤلر ثابت ہوئےلیون نے 1۔34 اوورز میں 152 رنز دیکر سات کھلاڑی آؤٹ کئے،لیون نے 34 اوورز میں ساتاوورز میڈن تھے۔آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جانسن نے 16 اوورز میں 45 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔لیون نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کل 12 وکٹ حاصل کئے، لیون کو اس شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا  ایوارڈ دیا گیا۔
آسٹریلیا کو سیریز میں اب 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے

Friday, December 12, 2014

دوسرے ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی جیت۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میچ میں چار وکٹ سے ہرا دیا۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار وکٹ سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے 48۔3 اوورز میں 252 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔محمد حفیظ نے 92 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے 65 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔آفریدی نے 14  گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ہنری سب سے کامیاب کھلاڑی رہے ،ہنری نے 10 اوورز میں 45 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میکلینگھن نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے  بہت اچھا جواب دیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنا کر کامیابی کی بنیاد رکھ دی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف 46 اووز میں پورا کر لیا۔ڈیوچ نے 58 رنز بنائے،کپتان ولیم سن نے 91  گیندوں پر 70 رنز بنائے۔براؤن لی نے 47 رنز بنا ئے۔
پاکستان کی طرف سے حارث سہیل نے سب سے اچھی باؤلنگ کی۔حارث سہیل نے 9 اوورز میں 58 رنز دیکر تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔دوسرے کامیاب  گیند باز شاہد آفریدی تھے ۔آفریدی نے 10 اوورز میں 47 رنز  دیکر دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
ویلیم سن کو بہترین کار کردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کپتان مصباح الحق  اور بلاول بھٹی تیسرے میچ میں نہیں کھیل  سکے گے۔