Thursday, December 11, 2014

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 282 رنز پانچ وکٹ پر۔

آسٹریلیا اور بھارت کےمابین ایڈیلیڈ کے مقام پر کھیلے جانے والہ ٹیسٹ میچ چوتھے روز  فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا  ہے۔ گواسکر -باڈر ٹرافی کے سلسلہ  کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں  کھیل کے اختتام پر 282 رنز بنائے تھے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے ،آج کے کھیل کی خاص بات آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی سنچری تھی ڈیوڈ وارنر  نے 166 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔وارنر آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بھی 145 رنز بنا چکے ہیں اس طرح انہوں نے دونوں اننگز میں سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں  سات وکٹ کے نقصان پر 517 رنز بنائے تھے،آسٹریلیا کے تین بلے بازوں نے سنچریاں سکور کی۔ڈیوڈ وانر نے 145،آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے 128، اور نوجوان بلے باز سمتھ نے 162 رنز سکور کئے۔سمتھ 162 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی طرف سے  محمد شامی،آرون اور شرما نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں بھارت کی ٹیم 444 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے کپتان ویرات کوہلی نے  115 رنز سکور کئے،ریحانے نے 62 اور  وجے نے 53 رنز سکور کئے،بطور کپتان یہ کوہلی کا پہلا ٹیسٹ تھا۔یوں ہو  وجے ہزارے، سنیل گواسکر اور دلیپ وینک سرکار کے بعد چوتھے اندڈین کپتان بن گئے جنہؤں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میں بطور کپتان سبچری سکور کی ہے۔ 
لیون  ،آسٹریلیا کے سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ لیون نے134 رنز دیکر پانچ کھلاڑی آوٹ کئے۔اس طرح آسٹریلیا کی پہلی اننگز  میں 73 رنز کی برتری بن گئی ہے۔ اب کل ملا کر  آسٹریلیا کو 355 رنز کی برتری حاصل ہے اور اسکی پانچ وکٹ باقی ہیں ،اب میچ کا آخری دن  باقی ہے ،دیکھنا ہے کہ بھارتی بلے باز اس میچ کو بچانے میں کامیاب ہو تے ہیں یا نہیں۔

عالمی کبڈی کپ میں پاکستانی ٹیم کی جیت۔

کبڈی عالمی کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا دیا۔
چوہلہ صاحب ترن تارن بھارت میں کھیلے جانے والے کبڈی کے عالمی کپ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 کے مقابلہ میں 58 پوائنٹ سے ہرا دیا۔اس طرح پاکستان نے عالمی کپ کے سیمی فائنل 

کے لئے کوالیفائی  کرنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں،
پاکستان کی طرف سے ریڈرز     ،محمد خان،رحمان اشتیاق، اور سٹاپر مشرف جاوید جنجوعہ،رمضان جانی، علی شاہ نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔سجاد گجر،اور رمضان جانی نے چار پوائنٹ حاصل کئے۔
مشرف جنجوعہ نے تین پوائنٹ حاصل کئے۔
اب پاکستان 14 دسمبر کو ہوشیار پور میں سویڈن  سے اپنا میچ کھیلے گا۔
پاکستان کے خواتین کی کبڈی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے پاکستان کی کبڈی ٹیم کو 30 کے مقابلے میں 38 پوائنٹ سے ہرا دیا۔





ویسٹ انڈیز سکواڈ برائے ورلڈ کپ 2015

ویسٹ انڈیز نے کرکٹ  ورلڈ کپ 2015 کے لئے مملنہ تیس لھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
سلیمان بن،کارلوس برتھ ویٹ،ڈیرن براوو،ڈیوائن براوو،جوناتھن کارٹر،شیلڈن کاٹرل،میگویل کومنز،نار سنگھ دیو نارائن،آندرے فلیچر،کرس گیل،جیسن ہولڈر،
عمران خان،لیون جانسن،ایون لیوس،نکیتا ملر،مارکینو منڈلے،سنیل نارائن،ایشلے نرس،کین رائے پیٹر،ورسمے پرمل،کیرن پولارڈ،ڈینیش رام دین،کمار 

روچ،آندرے رسل،ڈیرن سمی،مارلن سیموئل،لنڈل سمنز،ڈیوائن سمتھ، جیروم ٹیلر،
اس تیس رکنی سکواڈ میں ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر روی رام پال کو شامل نہیں کیا گیا۔
ان ممکنہ کھلاڑیوں میں چھ کھلا ڑی ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک کوئی ایک روزہ میچ نہیں کھیلا،
ان کھلاڑیوں میں  دائیں ہاتھ کے سیمر کین رائے  پیٹرز، اینس سالہ فاسٹ باؤلر مارکینو منڈل،آف سپنر ایشلے نرس،لیگ سپنر عمران خان، بائیں  ہاتھ کے بلے باز ایون 

لیوس، اور آل راؤنڈر جوناتھن کارٹر
ان تیس کھلاڑیوں میں سے  پندرہ کھلاڑیوں کا انتخاب 14 فروری کو ہوگا۔
ویسٹ انڈیز  کرکٹ ٹیم اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ میں  ان دنوں  میچ فیس کا تنازعہ چل رہا ہے ،اکتوبر میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے بھارت کا دورہ   ختم کر دیا تھا۔
انڈین کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ  سے 42 ملین ڈالر کا   ہر جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کے   سابقہ کپتان  برائن لارا نے کہا ہے
"ہمارے پاس عظیم کھلاڑی ہیں ، لیکن عظیم  کھلاڑی  ورلڈ  کپ نہیں جیتتے،عظیم ٹیمیں ورلڈ کپ جیتتی ہیں۔

Monday, December 8, 2014

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تین وکٹ سے ہرادیا۔

پاکستان کرکٹ  ٹیم  کی پہلے ایک  روزہ میچ میں تین وکٹ سے جیت

پاکستان کرکٹ ٹیم  نے ایک سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو تین وکٹ سے ہرا دیا۔دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 247 رنز کا ہدف 50 اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا ،نوجوان بلے باز حارث سہیل کی  ذمے دارانہ اننگز،حارث سہیل نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 85 رنز بنائے ۔آفریدی نے ایک بار پھر 51 گیندوں پر 61 رنز کی  شاندار اننگ کھیلی۔

پانچ  ایک روزہ میچ سریز کا یہ پہلا میچ تھاپاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کے نیوزی لینڈ کو پہلی کھیلنے کی دعوت دی ۔نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پچاس اوورز  میں 246 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی اننگز کی خاص بات کیوی بلے باز ٹیلر کی شاندار سنچری تھی ،ٹیلر نے 105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عرفان نے تین کھلاڑیوں کو 57 رنز دیکر آؤٹ کیا۔پاکستانی فاسٹ باؤلر وہاب  ریاض نے 51 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا ۔پہلے چالیس پے تین اور پھر 124 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ  ہو چکے تھے ، اور یون لگ رہا تھا کہ صرف رسمی کاروایئ رہ  گئی ہے اس وقت حارث سہیل اور  شاہد آفریدی نے ایک  شاندار شراکت کی بنیاد رکھی۔ 110 رنز کی شراکت  میں آفریدی کا حصہ 61 رنز کا تھا۔جب شاہد آفریدی 61 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی جیت یقینی تھی۔وٹوری نے چالیس رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حارث  سہیل کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا  حقدار قرار دیا گیا ۔ اب پانچ  ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک میچ کی سبقت حاصل ہے۔

Friday, October 3, 2014

استاد کی کہانی

  استاد کس حد تک جا سکتا ہے ۔یہ 

Tuesday, March 25, 2014

واپسی

 بہت عرصے بعد ایک بار  پھر کاوش کرتے ہیں کہ اب یہ سلسلا جاری رہے،

Monday, March 12, 2012

اب یو ٹیوب  کی بدولت آپ اپنے کمرے میں بیٹھے کسی بھی جامعہ کے استاد کے لیکچر سے استفادہ حاصل کر سکتے ہییں۔